منگل 7 مارچ 2023 - 14:50
داعش  نے لی پاکستانی پولیس پر حملے  کی ذمہ داری ، 9 جاں بحق، ایران نے اظہار ہمدردی کیا

حوزہ/ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اس ملک کے صوبہ بلوچستان میں پولیس فورسز پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ نے پیر کے روز کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع سی بی میں ایک خودکش بمبار نے پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس میں نو افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہوئے۔

پاکستان میں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے پیر کے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے ہی مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت کی اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha